تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کراچی میں گندگی اورمکھیوں کی یلغار کا تذکرہ امریکی میڈیا پر بھی ہونے لگا

نیویارک : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں، گندگی، بجلی کے طویل بریک ڈاؤنز کے بعدکراچی پراب مکھیوں کے نرغے میں ہے ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، مکھیوں کے باعث امراض پھیل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گندگی اورمکھیوں کی یلغارکا تذکرہ امریکی میڈیا میں بھی ہونے لگا، کراچی میں گندگی کے ڈھیراورمکھیوں کی بھرمار پر امریکی اخبار  نیویارک ٹائمز نے رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں،گندگی،بجلی کے طویل بریک ڈاؤنز کے بعدکراچی پراب مکھیوں کے نرغے میں ہے، گھر ہو یا بازارہو یا پھر دکانیں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہرطرف مکھیاں ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ مکھیوں اور گندگی کے باعث ملیریا،ٹائیفائیڈ،ڈینگی اورچکن گونیا جیسی بیماریاں پھیل رہی ہیں، شہرمیں فیومگیشن کی گئی لیکن فرق نہیں پڑا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں نکاسی آب اورکچرے کوتلف کرنے کے مسائل سنگین ہیں، کراچی میں ہرروز بارہ ہزارٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، شہرمسلسل بڑھتی آبادی کا بوجھ نہیں اٹھا پارہا۔

نیویارک ٹائمز کا ماہرین کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایک دوبارشیں اورہوئیں توشہرمکمل طورپرمفلوج ہوجائے گا۔

خیال رہے کراچی شہر کے بیشتر علاقوں میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر موجود ہیں، صفائی کی ابتر صورتحال سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، سڑکوں پرجمع سیورج کا پانی اور غلاظت مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہی ہے۔

کراچی سمیت درجنوں ایسے مقامات ہیں جہاں سے ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کیلئے انتظامات کرنے کی ضرورت ہے، تعفن زدہ ماحول میں جیتے شہریوں کے مسائل سنگین ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -