منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا روڈٹومکہ پروجیکٹ اور حجاج کوبہترین سہولتوں کیلئے سعودی حکومت کا شکریہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے روڈٹومکہ پروجیکٹ اور حجاج کوبہترین سہولتوں  کی فراہمی کیلئے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حج انتظامات سے متعلق تجاویز کی اصولی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حج آپریشنز2019 کا جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر مذہبی امورنورالحق قادری، وزیراعظم کے مشیر شہزاد ارباب شریک ہوئے ، سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور سیکرٹری خارجہ و دیگر سینئر افسران کی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو حج سے پہلے، دوران اور حجاج کی واپسی کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی اور حج انتظامات اورسہولتوں کی فراہمی کیلئے وزیراعظم کو تجاویز پیش کی گئیں۔

وزیراعظم نےتجاویزکی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا تجاویز کو ایک ماہ میں کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان روڈٹو  مکہ پروجیکٹ اور حجاج کوبہترین سہولتوں کیلئے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب ترجمان مذہبی امورکا کہنا ہے کہ 66 ہزار سے زائد حجاج  وطن واپس پہنچےہیں، جن میں  41 ہزار سرکاری اور 25 ہزار  نجی حج اسکیم کے حجاج شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق  35 ہزار سے زائدحجاج مدینہ پہنچ گئے،8 دن قیام کےبعدوطن واپس پہنچیں گے، جدہ اورمدینہ ایئرپورٹ سےوطن واپسی کی پروازیں جاری ہیں جبکہ  سرکاری حج اسکیم کے47 ہزارحجاج ابھی مکہ میں موجودہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں