تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بھارتی کالج میں پاکستانی جھنڈا لہرانے پر 30 سے زائد طلبہ کے خلاف مقدمہ

نئی دہلی : بھارتی ریاست کیرالا کے ایک کالج میں پاکستانی پرچم لہرانے پر 30 سے زائد طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے 2 روز قبل پیرامبرا سلور کالج کے اندر پاکستانی پرچم لہرایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق طلبہ کالج میں یونین کے انتخابات کے حوالے سے احتجاج کر رہے تھے اور اس دوران انہوں نے پاکستانی پرچم بھی اٹھایا ہوا تھا۔

طلبہ کی جانب سے کالج کے اندر پاکستانی پرچم لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تھی بعد ازاں کیرالا کے ضلع کوزی خوڑ میں پیرامبرا پولیس نے مبینہ طور پر کالج کے اندر پاکستانی پرچم لہرانے پر طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

دوسری جانب طلبہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا اندازہ نہیں ہوا تھا کہ پرچم بہت بڑا ہے اور ہمسایہ ملک پاکستان کے پرچم سے مماثلت رکھتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کالج کے طلبہ نے کہا کہ یہ واقعہ مکمل طور پر غلط فہمی کا نتیجہ تھاتاہم پولیس نے طلبہ کے خلاف بھارتی آئین کی شق 143، 147، 153 اور149 کے تحت مقدمہ درج کرلیا، اس حوالے سے ملوث طلبہ کی شناخت کی تصدیق کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -