اشتہار

اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چرا کر منہ چڑانے والا ملزم دوران حراست انتقال کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان: فیصل آباد میں اے ٹیم مشین سے کارڈ چرانے اور سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھ کر منہ چڑانے والا ملزم پولیس حراست میں ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر فیصل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص اے ٹی ایم مشین توڑنے کے بعد اس میں سے کارڈ نکال رہا تھا اور اسی واردات کے دوران وہ شخص سی سی ٹی وی کیمرے کے سامنے منہ چڑارہا تھا۔

ملزم صلاح الدین کو پولیس نے دو روز قبل حراست میں لیا تھا جس کے بعد معلوم ہوا تھا کہ وہ شخص قوت سماعت و گویائی سے محروم ہے، تاہم ملزم تفتیش کے بعد بولنے لگا تھا۔

- Advertisement -

ملزم گزشتہ روز رحیم یار خان کے شاہی روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں یہی عمل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا تاہم ملزم ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات پولیس کی حراست میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک انتظامیہ کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی تھی، ملزم نے اپنے ہاتھ میں اپنا پورا نام اور پتا انمٹ سیاہی سے کنندہ کرا رکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صلاح الدین حوالات میں بھی عجیب و غریب حرکتیں کررہا تھا کہ اچانک بے ہوش ہوگیا، اسے شیخ زید اسپتال پہنچایا گیا تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔

رحیم یار خان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرتے ہوئے ورثا کی تلاش شروع کردی گئی ہے، موت بظاہر دل کا دورہ معلوم ہوتی ہے تاہم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں