اشتہار

پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان: گوجرانوالہ میں پولیس کی حراست میں اے ٹی ایم توڑ کر کارڈ چرانے والے صلاح الدین کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے قتل کا مقدمہ والد محمد افضال کی مدعیت میں تھانہ سٹی اے ڈویژن میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او اے ڈویژن محمود الحسن، تفتیشی آفیسر ایس آئی شفاقت علی اور اے ایس آئی مطلوب حسین کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مقدمہ میں نامعلوم ملزمان بھی شامل ہیں، مقدمہ پولیس اہلکاروں کو حراست کے دوران قتل کرنے پر درج کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ نمبر 19/553 میں 302 اور 304 کی دفعات شامل کی گئیں، ایف آئی آر میں ورثا کو بغیر اطلاع دئیے پوسٹ مارٹم کرنے کے بارےمیں بھی درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اے ٹی ایم توڑ کر کارڈ چرانے والے ملزم کی حوالات کی ویڈیو سامنے آگئی

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا تھا کہ صلاح الدین کے والد کی درخواست پر تھانے کے ایس ایچ او، اے ایس آئی اور تفتیشی افسر کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ آفس نے آئی جی پنجاب کو اس کیس کی تحقیقات کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو جمع کروانے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اے ٹی ایم سے کارڈ چرانے والے صلاح الدین کا دوران حراست انتقال ہوگیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

صلاح الدین کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹا ذہنی مریض تھا، وہ اکثر ادھر ادھر گھومتا پھرتا تھا اس کے ہاتھ پر نام اور پتا درج تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں