اشتہار

سعودی عرب میں والدین کو نفقے کی مد میں 122 ملین ریال کی رقم ادا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی انتظامی عدالتوں کی طرف سے مجموعی طورپر 10 ہزار 937 والدین اور سرپرست حضرات کو نفقے کی مد میں 12 کروڑ 20 لاکھ ریال کی رقم فوری طورپرادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعدادو شمارسال 1440ھ کے دوران کے ہیں جن میں والدین کو نفقے کیسز میں مذکورہ رقوم کی ادائیگی کا حکم دیا ہے،سعودی عرب کی عدالتوں کی طرف سے جرمانوں اور نان نفقے کی ادائی میں غفلت برتنے والے والدین کو خبراد کیا گیا کہ وہ واجب الاداءرقوم فوری طورپر ادا کریں۔

سعودی وزارت انصاف کے مطابق مکہ معظمہ سے نان نفقے کی مطالبے کی 4 کروڑ ریال مالیت کی 3893 درخواستیں دی گئیں، الریاض سے 2664 درخواستیں دائر کی گئیں جن میں 3 کروڑ 96 لاکھ ریال نفقے کا مطالبے کیا گیا۔

- Advertisement -

نجران کے علاقے سے 30 درخواستیں دی گئیں جن میں مجموعی طورپر ایک لاکھ 46 ہزار ریال کی رقم کاتقاضا کیاگیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کےوزیر انصاف وقانون ولید الصمعانی نے عدالتوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ بچوں کے تحفظ کے نظام کے تحت والدین سے ان پر واجب الاداءنفقے کی رقم جلد از جلد وصول کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں