جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کی شہید لانس نائیک تیمور اسلم کے اہل خانہ سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہید لانس نائیک محمد تیمور اسلم کے اہل خانہ سے ملاقات کی.

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہید لانس نائیک محمد تیمورکی دفاع وطن کے لئےعظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہید محمد تیمور اسلم کی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، 6 ستمبر شہدا کےاہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے، شہید محمد تیمور اسلم کے اہل خانہ کابلند حوصلہ لائق تعریف ہے.

سردار عثمان بزدارنے کہا کہ شہید فوجی جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہدا نے قوم کے کل کو محفوظ بنانے کے لئے اپنا آج قربان کیا ہے، وطن پر نثار ہونے والے شہدا پر ناز ہے، وطن پر جانیں نثار کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں.

مزید پڑھیں: وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات، سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال

ان کا کہنا تھا کہ محمد تیمور اسلم جیسے دلیر بیٹے پاک دھرتی کا فخر ہیں، محمد تیمور اسلم نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے، ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، محمد تیمور اسلم کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی.

خیال رہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر پنجاب کے انتظامی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں