اشتہار

طلبہ امتحانات میں نقل کی اجازت نہ ملنے پر غیر حاضر، تمام فیل ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

صنعاء: یمن کے جنوب مشرقی علاقے حضرت موت میں ایک اسکینڈری اسکول میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج نے طلباء اور انتظامیہ کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب تمام طلباء و  طالبات کو فیل قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاری کردہ امتحانی نتائج میں محکمہ تعلیم کے دفترکی طرف سے بتایا گیا کہ رخیہ ڈاریکٹوریٹ کے ایک اسکول میں آرٹس کے سیکشن کے طلباءامتحان کے وقت ریاضی کے پرچے اور سائنس سیکشن کے فزکس کے پرچے میں غیرحاضر رہے جس بنا پران سب کو فیل کردیا گیا ہے۔

طلباءکے غیر امتحانی پرچے میں غیر حاضر رہنے کی حیران کن وجہ سامنے آئی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ طلباءنے انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں ریاض اور فزکس کے پرچوں میں نقل کرنے کی اجازت دی جائے مگر انتظامیہ کی طرف سے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

- Advertisement -

طلباءکا کہنا تھا کہ انہیں امتحان سے قبل حساب اور فزکس کے کورسز مکمل طورپر نہیں پڑھائے گئے جس پرانہوں نے امتحان سے قبل ایک ماہ تک احتجاج بھی کیا تھا مگر اسکول کے اساتذہ نے طلباءکے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

انتظامیہ اور تدریسی عملے کا کہنا تھا کہ تمام طلباءکو امتحان شروع ہونے سے قبل پورا نصاب پڑھایا گیا تھا مگر اس کے باوجود انہوں نے طلباءنے احتجاج کیا اور دو پرچوں کا بائیکاٹ کرکے اپنا قیمتی وقت خود ہی ضائع کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں