اشتہار

ملنگا، میتھیوز سمیت 10 سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکن ٹیم کے 10 سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار کردیا جن میں اینجلیو میتھیوز، کرونارتنے اور لیستھ ملنگا بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی، سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو دورے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی مکمل آزادی دی گئی تھی۔

سینئر کھلاڑی کرونا رتنے، اینجلیو میتھیوز، لستھ ملنگا نے ٹیم کے ہمراہ پاکستان جانے سے معذرت کرلی ہے۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”دورہ پاکستان کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سری لنکن بورڈ”][/bs-quote]

ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں ہوگی، سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی ہوم گراؤنڈز پر میزبانی کا خواہاں تھا، انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایل سی کا ایک سیکیورٹی وفد بھی کراچی و لاہور آیا اور اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سری لنکن بورڈ کے صدر سے فون پر بات کی تھی، بالآخر اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا تھا کہ پہلے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلی جائے گی، ٹیسٹ سیریز دسمبر تک موخر کردی گئی تھی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل 27، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز کے تینچوں میچز لاہور میں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں