14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بھارت مقبوضہ کشمیر اور آسام میں انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائے، ہائی کمشنر اقوام متحدہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میچل بیچلیٹ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور آسام میں انسانی حقوق کی پابندی اور تحفظ یقینی بنائے، کرفیو میں نرمی اور کشمیریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آسام میں 31اگست کی فہرست سے19لاکھ لوگوں کی اخراج سے بے یقینی پھیلی ہے۔ کشمیر میں انٹرنیٹ ، مواصلاات، پرامن اجتماعات پر پابندی اور سیاسی رہنماوٴں کو گرفتار کردیا گیا ہے، بھارت کے حالیہ اقدامات سے کشمیریوں کے حقوق پر سخت تشویش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں کشمیریوں کیخلاف کریک ڈاﺅن اور کرفیو کو فوری ختم کیا جائے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں خدمات عامہ تک عوام کی رسائی یقینی بنائے اور کشمیر کے مستقبل سے متعلق ہر فیصلے میں کشمیریوں کو شامل کیا جائے۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسام میں 19 لاکھ افراد کی شہریت کی منسوخی نے غیر یقینی اور پریشانی کو جنم دیا، بھارت شہریت منسوخی کیخلاف اپیلوں کے دوران قانونی ضابطوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور متاثرہ افراد کو ملک بدر یا قید نہ کرے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ختم

انہوں نے بھارتی حکومت سے پر زور اپیل کی کہ مطلوبہ عمل میں لوگوں کی شکایات دور کی جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں