اشتہار

امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پرنئی پابندیاں لگا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان نئی پابندیاں لگاتے ہوئے تنظیم کے تمام اثاثے اور جائیدادیں منجمد کردیئے جبکہ رہنما نور ولی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پر نئی پابندیاں لگادیں اور امریکا میں کالعدم تنظیم کے تمام اثاثے اور جائیدادیں منجمد کر دی گئیں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیاں صدر ٹرمپ کے ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت لگائی گئیں۔

- Advertisement -

کالعدم تحریک طالبان کے رہنما نور ولی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے نئی پابندیاں لگا دی ہیں، نور ولی کی سربراہی میں کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان میں حملے کئے۔

خیال رہے 2018 میں تحریک طالبان پاکستان نے پہلی بار اپنے سربراہ مولوی فضل اللہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فضل اللہ امریکی حملے میں مارا گیا ہے اورتنظیم کے شوریٰ کونسل نے مفتی نور ولی محسود کو فضل اللہ کی جگہ نیا سربراہ منتخب کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے بی ایل اے کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

یاد رہے امریکا نے بی ایل اے اور جند اللہ کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا اور فہرست میں شامل دونوں تنظیموں کے اثاثہ جات بھی منجمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بی ایل اے نے اگست 2018 میں بلوچستان میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنایا، نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور مئی 2019 میں گوادر میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔

پاکستان کے علاوہ برطانیہ بھی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے، حکومت پاکستان اس سے قبل امریکا سے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ بھی کر چکی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں