اشتہار

پروٹسٹنٹ چرچ کے نمائندہ وفد کی جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : پروٹسٹنٹ چرچ کے ایک سرکردہ وفد نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات جدہ کے شاہی محل السلام محل میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق انجیلی عقائد کے پابند رہ نما گوئیل روزن برگ کی قیادت میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران سعودی عرب کی ترقی اور خوش حالی کی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران انہوں نے بقائے باہمی، رواداری کے فروغ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

- Advertisement -

ملاقات میں امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبد العزیز، سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز، رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد العیسی اور سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور کابینہ کے رکن عادل الجبیر نے شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں