اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ حکومت سی پیک کےدائرہ کار کو وسعت دینے میں کامیاب رہی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقتصادی راہداری منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چینی سفیر نے بھی شرکت کی۔
انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی وخوش حالی کا ضامن ثابت ہوگا، حکومت سی پیک فریم ورک کے تحت فائدہ اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔
خسرو بختیارنے کہا کہ اقتصادی راہداری اہم منصوبہ ہے، حکومت نے سی پیک کے دائرے کو وسعت دی۔ دوسرےفیزمیں سماجی ومعاشی ترقی اور غربت کاخاتمہ توجہ ہے۔
دوسرے فیز میں زراعت اور صنعتی تعاون پرتوجہ دی جائے گی، اسپیشل اکنامک زونزبرآمدات بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔
مزید پڑھیں بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کارلائی جائے گی، خسروبختیار
وفاقی وز یر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ آج سی پیک منصوبہ صحیح سمت کی جانب گامزن ہے۔
اجلاس میں شریک چینی سفیریاؤجنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے پرتیزرفتاری سے کام جاری رہے گا، انھوں نے چینی سفیرنےایسٹ بےایکسپریس وےمنصوبے پر کام کی رفتارکوسراہا۔