تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی عرب نے حملوں کے بعد ضائع تیل کا ایک تہائی دوبارہ حاصل کرلیا

واشنگٹن/ریاض : ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے خام تیل کی برآمدات جاری رہے گی کیونکہ مملکت اپنا ذخیرہ شدہ تیل عالمی منڈی کو فراہم کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ہفتے کے دن اپنی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملے میں ضائع تیل کا ایک تہائی دوبارہ حاصل کرلیا ہے،یہ دعویٰ موقر امریکی اخبار نے کیا کہ سعودی عرب میں ہفتے کی علی الصبح دو تیل تنصیبات پر ڈرون حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں زور دار دھماکے ہوئے تھے اور سیاہ دھویں کے بادل دور دور تک چھا گئے تھے۔

سعودی عرب کے حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے نتیجے میں کل پیداوار کا نصف معطل ہو کر رہ گیا ہے جو عالمی منڈی کا چھ فیصد بنتا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی نے اس ضمن میں خام تیل کی صنعت سے وابستہ ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب سے خام تیل کی برآمدات جاری رہیں گی کیونکہ مملکت اپنا ذخیرہ شدہ تیل عالمی منڈی کو فراہم کررہا ہے۔

امریکی اخبار نے ایک سعودی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب اس وقت تک محتاط ہے جب تک اپنی پیداوار مکمل طور پر بحال نہ کرلے تاکہ عالمی تیل منڈی میں کسی بھی قسم کی کمی نہ آئے۔

اسٹینڈرڈ اینڈ پورزگلوبل پلاٹس کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں صورتحال ایک نئی سمت میں جارہی ہے جس کی وجہ سے توانائی کے متعلق خدشات جنم لے رہے ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ارامکو تیل کی ضائع ہونے والی پیداوار کو جلد بحال کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی رپورٹ آئندہ 48 گھنٹوں میں سامنے آئے گی۔

Comments

- Advertisement -