اشتہار

آرامکو پر حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، برطانیہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن :برطانیہ نے باور کرایا ہے کہ ہفتے کے روز تیل کی سعودی تنصیبات پر کیا جانے والا حملہ ایک خطرناک اور شرم ناک فعل ہے۔برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ سعودی عرب اور اس کی تیل کی تنصیبات کے حوالے سے نہایت خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی” ہے،انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اس موقع پر پوری قوت کے ساتھ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

ڈومینک راب نےکہا کہ حملے کے ذمے دار کے حوالے سے تصویر واضح نہیں ہے ، میں چاہتا ہوں کہ ہمارے سامنے مکمل طور پر واضح تصویر ہو اور ایسا جلد ہو گا۔

- Advertisement -

برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملہ سعودی عرب اور اس کی تیل کی تنصیبات کے حوالے سے نہایت خطرناک ہے تیل کی عالمی منڈیوں اور ترسیلات پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے،یہ ایک انتہائی خطرناک اور شرم ناک عمل ہے اس حوالے سے ہمارے سامنے ایک واضح اور یکساں بین الاقوامی جواب ہونا چاہیے تا کہ اس رجحان پر انتہائی روک لگائی جا سکے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کی دو فیکٹریز پر ڈرون حملے کیے گئےتھے، جس کی ذمہ داری یمن کے آزادی پسند حوثی قبائل نے قبول کی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو کے دو پلانٹس پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کے بعد دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریاض دنیا بھر میں تیل برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جو یومیہ 70 لاکھ بیرل تیل دنیا بھر میں سپلائی کرتا ہے۔کولمبیا یونیورسٹی میں مرکز برائے عالمی توانائی پالیسی چلانے والے جیسن بروڈوف کا کہنا ہے کہ بعقیق دنیا میں تیل سپلائی کرنے والی بہت اہم آئل فلیڈ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں