اشتہار

سعودی عرب کی 30 لاکھ بیرل یومیہ تیل کی پیداوار بند رہے گی، ایس اینڈ پی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : توانائی کے اعداد و شمار بتانے والے ادارے ایس اینڈ پی پلیٹس نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی وجہ سے 30 لاکھ بیرل یومیہ تیل کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سعودی عرب سے 30 لاکھ بیرل یومیہ تیل کی فراہمی ایک ماہ تک متاثر رہے گی،ایس اینڈ پی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ممکنہ طور پر کہے گا کہ وہ دنیا کو بلاتعطل تیل کی فراہمی جاری رکھے گا تاہم یہ ان کے لیے مشکل ہوسکتا ہے۔

ایس اینڈ پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی تاخیر کے اشارے میں آئندہ ہفتوں یا مہینوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

- Advertisement -

ایس اینڈ پی کے مطابق طویل عرصے تک سعودی عرب کے تیل کی بندش کا خطرہ اس بات کا عندیہ دیتا ہے کہ ریاض کے پاس مارکیٹ میں تیل کی فراہمی کے لیے اپنے پاس مزید پیداوار کی صلاحیت نہیں ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ آئندہ ہفتے کے آغاز میں سعودی عرب اپنی تعطل کا شکار ہونے والی پیداوار کا 40 فیصد بحال کردے گا تاہم ماہرین سے رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دوبارہ پہلے جیسے صورتحال میں کتنا وقت لگے گا اس کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں