ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پنجاب : مضر صحت تیل اور گھی گھروں‌ میں‌ استعمال ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں کام کرنے والی 317 تیل اور گھی کی کمپنیوں کے نمونوں کی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں موجود مختلف کمپنیاں مضر صحت گھی اور تیل تیار کررہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کھانے میں استعمال ہونے والے تیل اور بناسپتی گھی کے لیے گئے نمونوں کی چیکنگ رپورٹ جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 317 میں سے 47 برانڈ مضر صحت، 56 کمپنیوں کے نمونوں میں معمولی نقائص پائے گئے، مختلف برانڈز کا 68ہزار 120کلوگھی اور غیرمعیاری تیل  تلف کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تما م برانڈ زکے تفصیلی  نتائج اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے ہیں، نمونےپاس ہونےتک کسی بھی برانڈکوپروڈکشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیڈول کے مطابق سال میں 2بار تیل اورگھی کےنمونےچیک کیےجاتےہیں، سالانہ سیمپلنگ شیڈول کے علاوہ سرپرائز چیکنگ بھی کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں