اسلام آباد : بجلی کے قیمت میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کاامکان ہے ، اضافے کافیصلہ 2 اکتوبر کو کیا جائے، اضافہ ایک ماہ کے لیےاگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کے قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرادی ، جس میں بجلی ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اضافہ ایک ماہ کے لیے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا ، بجلی کے نرخوں میں اضافے کافیصلہ 2 اکتوبر کو کیا جائے۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے اٹھہترپیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی منظوری دی تھی، بجلی صارفین پرچوبیس ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔
مزید پڑھیں : بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی
بجلی جولائی کے لیےفیول ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی تھی۔
سی پی پی اے کا کہنا تھا جولائی میں ہائیڈل سے 32.53 فیصد، کوئلے سے 14.33 فیصد ، مقامی گیس سے 11.81 فیصد، درآمدی ایل این جی سے24.71 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
نیپراحکام کا کہنا تھا کلہ فرنس آئل سے پلانٹس چلائے جاتے تو5 ارب60 کروڑکی بچت ہوسکتی تھی، بہتر صلاحیت والے پلانٹس چلائے جاتے تو ریلیف فراہم کیا جاسکتا تھا۔