جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آئی سی سی کی تازہ ٹی ٹوینٹی رینکنگ، پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں‌ کا راج برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی ٹیم سرفہرست ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستانی ٹیم 283 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 266 کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔

اسی طرح رینکنگ میں جنوبی افریقاہ تیسرے، بھارت چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، افغانستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور بنگلادیش کی ٹیم سب سے آخری نمبر پر رہی۔

ٹی ٹوئنٹی کے بلے بازوں میں بابر اعظم نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہوا ہے جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسرے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو تیسرے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ چوتھے، افغانستان کے حضرت اللہ پانچویں، آسٹریلیا کے آرکی شورٹ چھٹے، پاکستان کے فخرزمان ساتویں، انگلینڈ کے ایلکس ہلز آٹھویں، روہت شرما اور لوکیس راہول دسویں نمبر پر رہے۔

باﺅلرز میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے، جبکہ عماد وسیم دوسرے، شاداب خان تیسرے، عادل راشد چوتھے، مچل سینٹنر پانچویں، ایڈم زمپا چھٹے، اینڈل فیلوک وائیو ساتویں، شکیب الحسن آٹھویں، مجیب زدران نوویں اور فہیم اشرف دسویں نمبر پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں