اشتہار

ٹرمپ کا چینی کمپنیوں کو امریکی منڈیوں سے خارج کرنے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ چینی کمپنیوں کو امریکی اسٹاک ایکسچینج کی فہرست سے خارج کرنے کے امکانات پر غور کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اقدام چین میں امریکی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہوگا،ذرائع نے بتایاکہ چینی کمپنیوں کو فہرست سے خارج کرنے سے متعلق واضح طریقہ کار پر ابھی کام شروع کیا جائے گا اور کسی بھی منصوبے کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جائے گی۔

امریکی حکام اس بات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ امریکا کس طریقے سے اسٹاک انڈیکسز میں شامل چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے جنہیں امریکی فرمز کی جانب سے منظم کیا گیا تھا تاہم یہ واضح نہیں کہ اسے کس طریقے سے محدود کیا جائے گا۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رواں برس جون میں دو فریقی امریکی قانون سازوں کے گروہ نے چینی کمپنیوں کو امریکی اسٹاک ایکسچینج پر شامل کرنے کے لیے مجبور سے متعلق بل متعارف کروایا تھا جس میں آڈٹ تک رسائی یا فہرست سے اخراج بھی شامل تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں