اشتہار

کھلی چائے کی پتی اور کیچپ کی فروخت پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

 کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں مضر صحت اور غیر معیاری کھلی چائے کی پتی اور  کیچپ کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق  اخبار اور پرنٹڈ کاغذ میں کھانے کی اشیاء دینے پر بھی پابندی ہوگی، اسی طرح حلال سرٹیفکیٹ کے بغیر جانور کے اجزاء رکھنے والی اشیاء پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ جن اشیاء پر حلال ہونے کی مہر نہیں ہوگی اُن کی فروخت پر بھی پابندی ہوگی جبکہ  مونوسوڈیم گلو ٹامیٹ ایم ایس جی اور ایم ایس جی میں شامل اشیاء کی فروخت بھی غیر قانونی ہوگی۔

- Advertisement -

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کھلی چائے کی پتی کا کاروبار کرنے والوں کو دو ماہ کی مہلت دی اور انہیں 18 دسمبر 2019 تک کی مہلت دی جس کے بعد کھلی چائے کی پتی فروخت کرنا غیر قانونی کاروبار ہوگا۔

یاد رہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کی فروخت پر ایکشن لیا جاتا ہے، اس ضمن میں حکام نے مختلف نامور ریسٹورنٹس پر چھاپہ مار کر انہیں سیل بھی کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں