تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

2 ہزار سال قدیم حنوط شدہ لاش امریکا سے مصر منتقل

قاہرہ: امریکا نے دو ہزار سال قدیم حنوط شدہ خاتون کی لاش کو مصر کے حوالے کردیا، یہ ممّی چوری کر کے امریکی عجائب گھر پہنچائی گئی تھی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی عجائب گھر نے رمسس اول کی 2100 سال قدیم حنوط شدہ لاش دوبارہ مصر منتقل کردی، ممی کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ وہ تین ہزار برس قبل مصر کے حکمران کی اہلیہ کی ہے۔

تابوت میں رکھی ہوئی لاش کو مصر کے پرچم میں لپیٹ کر نیویارک سے بذریعہ جہاز قاہرہ منتقل کیا گیا جہاں مصری حکام نے اسے وصول کیا اور پھر عجائب گھر منتقل کردیا۔

مصری محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے حنوط شدہ لاش کو لکژور مندر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا البتہ اس سے قبل اُسے عجائب گھر میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا تاکہ عوام اسے دیکھ سکیں۔

امریکا کے شہر نیویارک کے میٹرولوپولیٹن عجائب گھر میں رکھی جانے والی حنوط شدہ لاش کو اسمگل کیا گیا تھا، جس کے بعد مصری حکام نے امریکی انتظامیہ کے سامنے مسئلہ اٹھایا۔

Comments

- Advertisement -