اشتہار

دبئی:‌ بچے کی پیدائش اور بیماری کے اخراجات، کمپنی نے فلپائنی والدین کی خاموشی سے مدد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی کمپنی نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر فلپائنی جوڑے کو مشکل سے نکال کر اُن کا 60 ہزار درہم کا بل اسپتال میں ادا کردیا۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی آنے والے فلپائنی جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس کی طبیعت کافی خراب ہوئی اور پھر اسے کافی دنوں تک اسپتال میں داخل رکھنا پڑا۔

والدین اسپتال میں ہونے والے اخراجات سے پریشان تھے کیونکہ انتظامیہ نے واضح کردیا تھا کہ ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق  فلپائنی جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش 5 اگست کو ہوئی تھی جس کا وزن صرف 700 گرام تھا، انشورنس کمپنی نے اسپتال مین علاج پر پہلے ماہ 1 لاکھ 80 ہزار درہم ادا کردیے تھے جبکہ بقیہ 60 ہزار کا بل وہ ادا کرنے سے انکاری تھے۔

دبئی کے میڈیا چینل پر اس حوالے سے اعلان کیا گیا جس کے بعد ایک معروف کمپنی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خاموشی سے 60 ہزار درہم کا بل ادا کیا جس کے بعد والدین کو اسپتال سے جانے کی اجازت ملی۔

والدین کا کہنا ہے کہ ’’ہم مشکل وقت میں مدد کرنے والی کمپنی اور اُس کے مالکان کے بے حد مشکور ہیں کیونکہ اگر ادائیگی نہ ہوتی تو ہم بڑی مصیبت میں پھنس جاتے، میڈیا نے بھی ہماری اپیل کو نشر کیا، جس پر ہم اُن کے بھی مشکور ہیں‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں