ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پھر تیزی، 281 پوائنٹس کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی دیکھی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس میں 281 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری (جمعے) کے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت انداز سے ہوا اور سارا دن مارکیٹ مثبت زون میں ہی رہی۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 32 ہزار 752 پوائنٹس پر کھلا تو سرمایہ کاروں نے خریداری میں دلچسپی ظاہر کی تو مارکیٹ میں تیزی رہی اور آغاز سے ہی پلس میں رہی، ایک موقع پر انڈیکس میں صرف 53 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

دوسرے سیشن سے قبل مارکیٹ میں نمایاں تیزی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 33 ہزار 53 پوائنٹس تک پہنچی، کاروباری لین دین کا وقت ختم ہونے تک انڈیکس میں 20 پوائنٹس کی کمی ضرور ہوئی مگر ٹریڈنگ مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔

حالیہ اضافے کے بعد انڈیکس 33 ہزار 33 کی پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے شیئر خرید و فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 239 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 115 کے ریٹ کم ہوئے جبکہ بقیہ 20 میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

یاد رہے کہ گزشتہ دو روز سے اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی صورتحال بہتر ہے اسی باعث انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 388 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ دو اکتوبر کو 109 پوائنٹس بڑھے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں