اشتہار

کراچی میں آج دوپہرکے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محمکہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا بارشوں کا سسٹم کل تک شہر سے نکل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے والا رین سسٹم فعال ہے، جس کے باعث کراچی میں آج دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ حیدرآباد، سکھر،بہاولپور،رحیم یارخان سمیت بلوچستان کےمختلف اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے جبکہ 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

- Advertisement -

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کل تک کراچی سے بارش برسانے والا سسٹم سے نکل جائے گا اور سات یا آٹھ تاریخ تک اکتوبر کا روایتی موسم لوٹ آئے گا۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے ، بہاولپور، رحیم یارخان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور،اسلام آباد،پشاورمیں موسم خشک رہے گا اور بالائی علاقوں کے پہاڑوں نے سفید چادراوڑھ لی ہے اور ہلکی برفباری کا آغاز ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہورہی تھی، مسلسل بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کئی علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا تھا ، بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں