تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

وزیراعظم عمران خان کی چین کے گریٹ ہال آمد پر شاندار استقبال

بیجنگ : وزیراعظم عمران خان کا چین کے گریٹ ہال آمد پر چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے استقبال کیا، وزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا جبکہ چینی وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور پاکستانی وفد سے مصافحہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےگریٹ ہال آمد پرشانداراستقبالیہ تقریب ہوئی ، گریٹ ہال میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

چینی وزیراعظم نےآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورپاکستانی وفد سےمصافحہ کیا ، استقبالیہ تقریب میں پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے ، وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ لانگ مارچ ٹائر کمپنی، چائنہ گیژوبہ گروپ اور چائنا میٹالر جیکل گروپ کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گیژوبہ گروپ نے پاکستان میں توانائی شعبے میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا اور پاکستان میں توانائی کے نئے ذخائر کے دریافت کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں :  چاہتے ہیں چینی سرمایہ کار پاکستان آئیں اور منافع حاصل کریں: وزیر اعظم

وزیراعظم سے چینی صنعتکاروں اورسرمایہ کاروں کی ملاقاتیں کیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بزنس کے لئے سہولتیں پیدا کررہے ہیں، چاہتے ہیں کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، ایک اتھارٹی ہوگی جو سی پیک کے معاملات دیکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہترہے، چینی ورکرز کو تحفظ دینے کے لئے خصوصی فورس بنائی ہے، اپنے ملک کو سرمایہ کاری کے لئے کھولا ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان چین کےتین روزہ دورے پربیجنگ پہنچے تو چین کے وزیر ثقافت اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے جبکہ چین کے فوجی دستوں نے وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Comments

- Advertisement -