اشتہار

بال چبانے کی عادت کا خوفناک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ جانتے ہیں کہ بچپن میں بال چبانے کی عادت کس قدر خطرناک ہوسکتی ہے؟ روس سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی بھی اسی عادت میں مبتلا تھی مگر جب ڈاکٹر نے اُس کا الٹرساؤنڈ کرایا تو وہ دنگ رہ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے شہر اولن اوڈی کی 19 سالہ لڑکی کو پیٹ میں درد کی شکایت ہوئی تو والدین اُسے لے کر اسپتال پہنچے، لڑکی دن بہ دن کمزور ہوتی جارہی تھی جبکہ وہ کچھ بھی کھاتی تو الٹی کی صورت اُسے باہر نکال دیتی تھی۔

ڈاکٹرز نے لڑکی کو اسپتال میں داخل کیا اور تین روز تک مسلسل نگرانی کی، بعد ازاں ماہرین کی ٹیم نے چند ٹیسٹ کرائے جس میں آیا کہ لڑکی کے پیٹ میں کچھ موجود ہے، یہ دیکھ کر ڈاکٹرز حیران رہ گئے پھر انہوں نے جب الٹراساؤنڈ کرایا تو معلوم ہوا کہ اندر گیند نما گولا موجود ہے۔

- Advertisement -

والدین رپورٹس دیکھ کر پریشان ہوئے اور انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر فوری آپریشن کی رضامندی ظاہر کی۔ ڈاکٹر کے مطابق لڑکی کے پیٹ سے تقریباً ایک کلو بالوں کا گچھا نکلا جس میں بالوں کی لمبائی 50 سینٹی میٹر کے قریب تھی۔

سرجن بیٹر ڈونوکو کا کہنا تھا کہ ’’لڑکی کے پیٹ میں بال بچپن کی عادت کی وجہ سے پہنچے، اُسے بال چبانے کی عادت تھی جس کا یہ نتیجہ نکلا اور آہستہ آہستہ کر کے پیٹ کے اندر ایک کلو کے قریب بال جمع ہوگئے‘‘۔ ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کی طبیعت بہتر ہے اور اب اُسے دو روز اسپتال میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں