اشتہار

خونخوار مگرمچھ نے مچھیرے کو نوالہ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا: فلپائن میں مگر مچھ نے مچھیروں کی کشتی پر حملہ کر کے ایک شخص کی جان لے لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شکاری جونیک حوسین اپنے 32 سالہ مچھیرے دوست ایڈگار کے ہمراہ گزشتہ روز پالاوان کے علاقے میں شکار کے لیے پہنچے۔

دونوں شکاری مچھلیاں پکڑںے کے لیے لکڑی کی کشتی میں بیٹھ کر سمندر میں گئے  تو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے 9 بجے کے قریب دس فٹ لمبار مگر مچھ کشتی کے قریب اُس وقت آیا جب وہ ساحل کے قریب تھے اور اُس نے حملہ کردیا۔

مگرمچھ نے کشتی کی لکڑی کو چبایا جس کی وجہ سے اندر بیٹھے مچھیرے پانی میں اور پھر ایک جونیک اُس کی زد میں آئے۔  جونیک ملائشیا کے علاقے سالان گاؤں میں واقع بالابک کے رہائشی تھے۔

پانی میں گرنے کے بعد جونیک کو لمحہ بھر بھی مہلت نہ مل سکی جس کی وجہ سے مگر مچھ نے انہیں نوالہ بنا ڈالا۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ایک بڑے مگر مچھ کو انسانی گوشت کھاتے بھی دیکھا تو سب نے مل کر اُس پر حملہ کیا۔

مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جیسے ہی ساحل پر پہنچی تو مگر مچھ وہاں جونیک کی لاش چھوڑ کر پانی میں فرار ہوا۔ ہلاک ہونے والے مچھیرے کے دوست ایڈگار کا کہنا تھا کہ ’’ہم جب گھر واپس آرہے تھے تو اسی دوران آسمان پر گالے بادل آئے اور ایک دم حملہ ہوگیا‘‘۔

’’مگر مچھ پانی سے جب باہر نکلا تو اُس کا منہ کھلا ہوا تھا، اُس نے کشتی کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور جونیک کو منہ میں دبا کر پانی کے اندر چلا گیا‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ جونیکی میرا بہت اچھا دوست اور پڑوسی تھا، ہم اکثر ایک ساتھ ہی شکار پر جاتے تھے۔ عینی شاہدین نے واقعے کی اطلاع ریسکیو حکام کو دی جس کے بعد انہیں نے مچھیرے کی باقیات اکھٹی کر کے اُسے اہل خانہ تک پہنچایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں