اشتہار

حیران ہوں عالمی میڈیا ہانگ کانگ احتجاج کی کوریج کر رہا ہے کشمیرکی نہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 9 لاکھ بھارتی فوجیوں نے 80لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، حیران ہوں عالمی میڈیا ہانگ کانگ احتجاج کی کوریج کر رہا ہے کشمیرکی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پریشان ہوں عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے احتجاج کو ہیڈلائن بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر رہا ہے، بھارتی فورسزنے کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرعالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، 9 لاکھ بھارتی فوجیوں نے 80لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 ماہ سے کشمیرمیں مواصلاتی نظام کا مکمل بلیک آؤٹ ہے، کشمیری رہنماؤں ، بچوں سمیت ہزاروں کشمیری جیلوں میں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ تیزی سے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، 30سال میں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اُجاگر کرنے کے لیے آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق انسانی ہاتھوں کی زنجیر آج سہ پہر ساڑھے تین بجے کنونشن سینٹر سے ڈی چوک تک بنائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان ڈی چوک میں شرکاء سے خطاب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں