اشتہار

سعودی حکومت 30 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے مستقبل میں تیس لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سعودی گیزیٹ کے مطابق وزیر محنت و سماجی ترقی احمد سلیمان الراجحی کا کہنا تھا کہ سرکاری کمپنی کے قیام کے بعد ہمیں توقع ہے کہ 2030 تک ملازمت کے مواقع تیس لاکھ تک پہنچ جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزرات محنت نے ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ (ایچ اے ڈی اے ایف) کے تحت مستقبل میں روزگار کو فروغ دینے کے لیے ’’فیوچر لیبر‘‘ کے نام سے کمپنی قائم کر لی ہے۔

- Advertisement -

احمد سلیمان کا کہنا تھا کہ ’’سعودی عرب دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرتا ہے، ہم مستقبل کے لیے مزید اقدامات کررہے ہیں تاکہ بے روزگاری پر قابو پایا جاسکے اور نوجوانوں کو روزگار ملے‘‘۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: غیر ملکی ملازمین کی پانچ سال تک فیس معاف، ادائیگی حکومت کرے گی

وزیر محنت کا کہنا تھا کہ ’’سعودی عرب نے مستقبل کے کئی اہداف مقرر کیے ہیں، ٹیکنالوجی کا انقلاب آنے کے بعد فیوچر ٹیلنٹ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت وژن 2030 کے تحت مختلف اقدامات کررہی ہے، مملکت میں اس حوالے سے روشن خیالی سے متعلق اہم اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں ساتھ ہی حکمران روزگار کے مواقع بھی فراہم کررہے ہیں۔

سعودی حکومت نے بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کے لیے گزشتہ برس سے اقدامات کیے جس کے تحت غیر ملکی کارکنان پر سختیاں عائد کی گئیں  اور مختلف شعبہ جات میں غیرملکیوں کو ملازمت دینے پر پابندی بھی لگائی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں