اشتہار

شمالی شام پر حملہ، ہالینڈ نے ترکی کو اسلحے کی برآمد روک دی

اشتہار

حیرت انگیز

ایمسٹر ڈیم : ہالینڈ نے شمال مشرقی شام میں ترکی کے حملے کے بعد انقرہ کو اسلحے کی نئی کھیپ کی برآمد کی معطل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہالینڈ نے شام میں انسانی حقوق کی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے ترکی کو فوجی سازو سامان کی برآمد کے لیے تمام درخواستوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب وزیر اعظم ہیوگو ڈی جونگے نے ہفتہ کے روز ہونے والے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک سے بھی ایسا ہی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ڈچ عہدیدار نے مزید کہا کہ ہمیں اس آپریشن کے ممکنہ انسانی نقصانات پر بہت تشویش ہے، شام میں ترک فوجی کارروائی سے ‘داعش’ کے خلاف جنگ کے ثمرات ضائع ہوسکتے ہیں اور یہ تنظیم پھر سے سر اٹھا سکتی ہے۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ پیر کے روز شام میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہالینڈ کے وزیر خارجہ اسٹیو بلاک نے اپنا بھارت کا طے شدہ دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

شام میں جاری فوجی آپریشن پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت یورپی ممالک کو بھی شدید تحفظات ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کی بھی پیش کش کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک فوج کا شام میں 20 میل تک سیف زون بنانے کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے، اس دوران غلطی کے نتیجے میں امریکی فوجی مورچے کے قریب گولہ باری ہوئی جہاں درجنوں اہلکار تعینات تھے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے شامی سرحدی شہر کوبانی میں توپ خانے سے گولاباری کی، فائر کیے گئے چند گولے امریکی دستوں کے قریب گرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں