اشتہار

پاکستانی آرٹسٹ کا پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کیلئے تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : : پاکستانی آرٹسٹ نے شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کا پورٹریٹ بنا ڈالا اور خوش آمدید کہا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی آرٹسٹ وقاص شائق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے لئے پینسل سے پورٹریٹ کا تحفہ تیار کرنے کی ویڈیو شیئر کر کے انھیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

- Advertisement -

خیال رہے شاہی جوڑا پانچ روزہ دورےپرآج شب پاکستان پہنچ رہا ہے، برطانوی شاہی جوڑے کی شانداراستقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، وفاقی وزراء، دفترخارجہ اوربرطانوی ہائی کمیشن کے حکام شاہی جوڑے کا ریڈ کارپٹ استقبال کریں گے، گارڈآف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

منگل کو صدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سےملاقات کرے گا، پرنس ولیم اورکیٹ مڈلٹن بدھ کوشوکت خانم اسپتال،بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان سمیت تاریخی جگہوں کی سیر کریں گے اور ساتھ ہی لاہورمیں ایس اوایس ولیج،ایچی سن کالج اورشوکت خانم اسپتال کابھی دورہ کریں گے۔

برطانوی مہمان یادگار پاکستان پر خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے، شاہی جوڑا جمعرات کوچترال کے لیے روانہ ہوگا جبکہ درہ خیبر اور قلعہ خیبر کا دورہ بھی متوقع ہے، جس کے بعد برطانوی شاہی جوڑے کی واپسی اٹھارہ اکتوبردوپہرڈیڑھ بجے ہوگی۔

یاد رہے آرٹسٹ وقاص شائق نے پنسل ورک سے امیر قطر کی پورٹریٹ بنائی تھی ، وقاص شائق نے چارکول اسٹک سے تیار پورٹریٹ میں رنگ بھرے ہیں اور امیرقطر کی 4 فٹ بائی 5فٹ سائز کی پورٹریٹ تیار کی تھی۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں چیئرمین سینیٹ نے ملاقات میں انھیں گولڈ پلیٹڈ بندوق اور پینسل سے تیار کردہ پورٹریٹ کا تحفہ پیش کیا تھا ، سعودی ولی عہدکی تصویر مصوروقاص شائق نے پینسل کی مددسے تیارکی تھی جبکہ ملائیشین وزیراعظم کی تصاویر بنا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں