اشتہار

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہوں گے تو پہلے حکومت کو استعفیٰ دینا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، حکومتی کمیٹی کا کوئی علم نہیں نہ رابطہ کیا گیا، وزیر اعظم کے استعفے کے بعد ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز انھوں نے کہا تھا کہ فوری طور پر دوبارہ انتخاب کرانے پر سب کا اتفاق ہے، اس حوالے سے سب ایک پیج پر ہیں، ان ہاؤس تبدیلی کی کوئی تجویز اب تک زیر غور نہیں آئی۔

تازہ ترین:  حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس میں جے یو آئی (ف) سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک ہوں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو اس وقت کئی خطرات در پیش ہیں، ہم کشمیر کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑ رہے ہیں، حکومت کو معیشت اور کشمیر جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت اپوزیشن کے جائز تحفظات ضرور سنے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں