اشتہار

برطانوی شہزادہ ہیری تقریب کے دوران رو پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری تقریب کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری ویل چائلڈ ایوارڈ کی تقریب کے دوران بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رو دئیے۔

ڈیوک آف سسیکس نے ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والد بننے سے پہلے مجھے نہیں معلوم تھا کہ بچہ بیمار ہوجائے تو والدین کے احساسات کیا ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

شہزادہ ہیری نے کہا کہ جب میں والد بنا تو یہ لمحہ میرے لیے کیسا تھا الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے، والدین بچوں کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میرا بیٹا آرچی پیدا ہونے کے کچھ عرصے بعد بیمار ہوا تو میں بہت پریشان ہوگیا تھا۔

تیس سالہ ہیری کا کہنا تھا کہ والدین کی حیثیت سے یہاں موجود ہوں اور آپ سے بات کرتے ہوئے میرے دل کی تاریں اس طرح چھڑی ہیں کہ اگر میں خود والد نہ بنتا تو کبھی یہ سمجھ نہیں سکتا تھا۔

ہیری نے کچھ دیر بعد سنبھلتے ہوئے قہقہہ لگایا اور کہا کہ معذرت مجھے ایوارڈ تقریب کے دوران میگھن اور اپنے ساتھ بیتا واقعہ یاد آگیا تھا کہ بچہ بیمار ہوجائے تو والدین پر کیا گزرتی ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کے بڑے بھائی اور بھابھی 5 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ روز صدر، وزیراعظم سے ملاقات کی اور آج چترال کا دورہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں