تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کر دیا، جناح کنونشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پروگرام کے لیے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں، پروگرام میں ایک لاکھ روپے تک سود کے بغیر قرضے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ ہوگا اپنے کاروبار کے لیے 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں، کامیاب جوان پروگرام میں سفارش نہیں چلے گی، میرٹ پر کام ہوگا، فکر نہ کریں فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دیں گے، یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔

انھوں نے کہا کامیاب جوان پروگرام وزیر اعظم آفس سے مانیٹر کیا جائے گا، میں خود اس کو مانیٹر کروں گا، سارے پاکستان کے لیے ایک یوتھ فاؤنڈیشن بنائیں گے، جس میں نوجوانوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملے گا، کوشش کریں گے پاکستان میں تعلیم کا ایک ہی نصاب آئے، بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم اور ٹیکنالوجی بھی دینی ہے۔

عمران خان نے کہا گرین یوتھ موومنٹ ہمارا ایک نیا پروگرام آ رہا ہے، اس میں پاکستان کو کچرے سے صاف کریں گے، موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے پاکستان میں 10 ارب درخت لگائے جائیں گے، نوجوانوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا، اسٹارٹر پاکستان اور انٹرن شپ کے پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے، دنیا میں جتنا بھی اوپر چلے جائیں آپ کو اپنا برے وقت کا سامنا یاد رہے گا۔

انھوں نے کہا جب آپ جیت جاتے ہیں تو سارے ہی آپ کے دوست بن جاتے ہیں، دشمن بھی تالیاں بجاتے ہیں، جب ہارتے ہیں تو گھر والے بھی منہ پھیر لیتے ہیں، کرکٹ میں جب ہارتے تھے تو کھلاڑیوں کو کہتا تھا دو دن تک اخبار نہ پڑھو، کسی شادی میں بھی نہ جایا کرو، ایک عجیب بات ہے جب آپ ہارتے ہیں تو رشتے داروں کو زیادہ خوشی ہوتی ہے۔

وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ ویسے تو میری ساری زندگی اونچ نیچ کا شکار رہی تاہم یہ 12 ماہ زیادہ مشکل تھے، ہر ادارے کا دیوالیہ ہو چکا تھا، لیکن میرا ایمان ہے اچھا وقت شروع ہونے والا ہے۔

Comments

- Advertisement -