تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

انگریزی کم سمجھنے والوں کے لیے ایف بی آر کا شاندار اقدام

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انگریزی کم سمجھنے والے تاجروں اور تنخواہ دار طبقے کے لیے اردو ویب سائٹ متعارف کرادی۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے اردو ویب سائٹ کی سروس کا افتتاح کیا، ٹیکس دہندگان کو ویب سائٹ کے ذریعے اور بھی زیادہ سہولت ملے گی۔

ایف بی آر کے مطابق اردو ویب سائٹ کسٹم ایکٹ 1969 کی روشنی میں متعارف کرائی گئی اس اقدام کا مقصد تاجروں اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی کی آگاہی اور آسانیاں فراہم کرنا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 251 کی روشنی میں ویب سائٹ بنائی گئی۔

مزید پڑھیں: سیلز ٹیکس سے متعلق شناختی کارڈ کے حوالے سے جنرل آرڈر جاری، ایف بی آر

اردو ویب سائٹ سے کوئی بھی عام شخص بہ آسانی مستفید ہو سکے گا اور اُس کے لیے ہدایت نامہ اردو میں ہی آئے گا۔ انگریزی اور اردو دونوں ورژنز کی معلومات ایک جیسی ہیں، یہاں پر بھی ٹیکس دہند گان اور گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی فہرست آویزاں ہوگی۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے ٹیکس اہداف حاصل کرنے کے لیے اب تک مختلف اقدامات کیے ہیں، گزشتہ دنوں چیئرمین ایف بی آر نے موبائل ایپ بھی متعارف کرائی جس کے بعد اب کوئی بھی شخص آسانی سے خود کو رجسٹرڈ کر کے ریٹرن فائل کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -