اشتہار

افغان صوبے ننگرہار کی مسجد میں 2 دھماکے، 62 نمازی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان صوبے ننگرہار کی مسجد میں 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 62 نمازی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ننگرہار میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران 2 دھماکوں کے نتیجے میں 62 نمازی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

- Advertisement -

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زور دار تھا کے مسجد کی دیواریں گر گئیں۔

ترجمان ننگر گورنمنٹ عطا اللہ کھوگیانی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 62 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکا، ہلاکتوں‌ کی تعداد 10 ہوگئی

ان کا کہنا تھا کہ مسجد جلال آباد صوبے سے 30 میل کی دوری پر ضلع ہسکا منیٰ میں واقع ہے۔

ننگر ہار کے صوبے کے ترجمان سہراب قادری کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیمیں ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں، زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی شدت پسند تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں رواں سال جولائی سے ستمبر کے درمیان 1174 شہری اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگست کے مہینوں میں افغانستان میں ہونے والے دھماکوں میں زیادہ تر عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں