جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’’عوام اگر عمران خان کو منتخب کریں تو جمہوریت کے اصول بدل جاتے ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا 6 ماہ میں معیشت ٹھیک کرنے کا دعویٰ ماضی جیسا ہے وہ پہلے بھی تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کرچکے ہیں۔

شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو سڑکوں پرگھسیٹنےکا بیان تو ابھی تک سب کو یاد ہے، خود اقتدار میں ہوں تو جمہوریت اپنی مدت پوری کرے، عوام اگرعمران خان کو منتخب کریں تواصول بدل جاتےہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہبازشریف،مولانا اور ہمنواؤں کو عوام سےکوئی دلچسپی نہیں،معیشت جام کرکےقرضوں کا بوجھ لادنے والے آج مگرمچھ کےآنسوبہارہےہیں۔

دریں اثنا شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھرپور انداز سے شرکت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہمیں حکومت مل گئی تو 6 ماہ میں ملک کی معیشت درست سمت میں لے آئیں گے۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ : اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کیلئے سینئر ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ دنوں حکومت مخالف آزادی مارچ کا اعلان کیا تھا ، اُن کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے 27 اکتوبر کو قافلے اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے اور ہم دارالحکومت میں دھرنا دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شہباز شریف نے دھرنے کی قیادت کرنے سے صاف انکار کردیا تھا البتہ انہوں نے اب مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے اپوزیشن اور مظاہرین سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی قیادت وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، شفقت محمود، نور الحق قادری  اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم کو کمیٹی کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ سیاسی انتشار سے بچنے کے لیے اپوزیشن کے مطالبات اور تحفظات کو سُن کر اُن کا حل تلاش کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں