تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دنیا کا سب سے قدیم موتی دریافت

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے محمکہ ثقافت وسیاحت نے دنیا کا سب سے قدیم موتی دریافت کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت وسیاحت نے یو اے ای میں مراوا نامی جزیرے سے دنیا کا قدیم موتی دریافت کیا، جسے ’ابوظہبی کا موتی‘ نام دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ موتی آٹھ ہزار برس پرانا اور 5600-5800 قبل مسیح جدید حجری دور کا ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا کہ قیمتی موتیوں کا استعمال 8 ہزار سال پہلے بھی ہوا کرتا تھا۔

اس قدیم موتی کو30 اکتوبر سے 18 فروری کے درمیان ’لوور ابوظہبی میوزیم‘ میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، یہ نمائش ’خوشحالی کے 10ہزار برس‘ کے عنوان سے منعقد ہوگی، محکمہ آثار قدیمہ نے بھی اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

محکمہ ثقافت اور سیاحت کے سربراہ خلیفہ المبارک کا کہنا ہے کہ تقریباً آٹھ ہزار برس پرانے موتی کی دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ متحدہ عرب امارات کا محمکہ اس سے متعلق وسیع پیمانے پر کام کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے شہریوں کی موتیوں اور قیمتی جواہرات کے استعمال کی روایت بہت پرانی ہے، ہماری جدید اقتصادی و ثقافتی تاریخ کی جڑیں ما قبل تاریخ کے ابتدائی دور تک چلی گئی ہیں۔

خلیفہ المبارک کا مزید کہنا تھا کہ مراوا جزیرہ امارات کے اہم ترین تاریخی مقامات میں سے ایک ہے، جہاں سے مزید قیمتی اور قدیم دریافت ممکن ہے، جس کے لیے محکمہ ثقافت وسیاحت کام کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -