جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

مشیرخزانہ سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف سربراہان کی ملاقاتیں، معیشت پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف سربراہان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ملاقاتوں میں پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سربراہاں سے ملاقاتوں میں مشیرخزانہ نے معاشی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات کوششوں اور معاشی اشاریوں میں ہونے والی نمایاں بہتری سے آگاہ کیا۔

عبدالحفیظ شیخ نے ایکسل وان ٹراٹسن برگ کو ایم ڈی عالمی بینک تعیناتی پر مبارکباد دی، انہوں نے عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو فراہم امداد پر شکریہ ادا کیا، مشیر خزانہ نے عالمی بینک کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

- Advertisement -

اس موقع پر ایکسل وان ٹراٹسن برگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی بینک کے وسائل کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، انہوں نے پاکستان کی معاشی نمو اور ترقی کی کوششوں میں عالمی بینک کی بھر پور امداد کا اعادہ کیا۔

عبدالحفیظ شیخ نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا ودیگرحکام سے بھی ملاقات کی، دریں اثنا مشیرخزانہ نے نئی ایم ڈی کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور آئی ایم ایف پروگرام پر ابتک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ امریکا روانہ

ان کا کہنا تھا کہ مثبت اشاریوں سے معاشی استحکام کا عندیہ ملتا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر کرسٹا لیناجارجیوا کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے پاکستانی حکومت سخت فیصلے لے رہی ہے، پاکستانی معیشت کے لیے سخت فیصلوں کو نافذ کیا جا رہا ہے، اصلاحاتی پروگرام کیلئے آئی ایم ایف مکمل حمایت کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں