اشتہار

وزیراعظم سے اہم ملاقات، ایم کیوایم نے فواد چوہدری کے بیان پر تحفظات سامنے رکھ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایم کیوایم نے فواد چوہدری کے بیان پر تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھ دئیے اور پارٹی دفاترکی واپسی، لاپتہ کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ دہرایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد کی اہم ملاقات ہوئی ، وفد میں خالدمقبول،کنور نوید جمیل ، وسیم اختر ، فیصل سبزواری ، خواجہ اظہار شامل ہیں، ملاقات میں اتحادی جماعت کے تحریری معاہدے پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ایم کیوایم نے فواد چوہدری کے بیان پر تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھ دئیے۔

ایم کیوایم نے پارٹی دفاترکی واپسی، لاپتہ کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ دہرا دیا جبکہ میئر کراچی نے بلدیاتی اختیارات، آرٹیکل 140 اے کے اطلاق کا مطالبہ ، کیا اور کہا کراچی اور حیدرآباد کے لیے ترقیاتی پیکج جلد جاری کیا جائے۔

- Advertisement -

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں سندھ کی صورتحال ، امن و امان اور وفاق کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ترقیاتی منصوبوں اور اتحادی جماعتوں سے رابطوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے گورنرسندھ کو کراچی میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کراچی کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے رہزنی کے واقعات اور صحت کے امور پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا سندھ میں امن کےحوالے سے وفاقی ادارے بھرپور کام کر رہے ہیں، عوام اور ان کے املاک کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو ایئرپورٹ پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وفاقی وزیر اعظم سواتی، خسرو بختیار، فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر، اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، اس سے قبل کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس میں انہوں نے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں