اشتہار

شارجہ، ہولناک ٹریفک حادثے میں 21 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثے میں 21 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے شارجہ جاتے ہوئے فیکٹری کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 21 ایشیائی باشندے زخمی ہوگئے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر القاسمی اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

حادثہ گزشتہ رات 8 بجے پیش آیا جب بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر بیریئر سے جاٹکرائی۔

شارجہ ٹریفک پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل محمد علی النقبی کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 16 افراد معمولی زخمی ہیں، 4 افراد کو فریکچر آئے ہیں جبکہ ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید پڑھیں: شارجہ، ہولناک ٹریفک حادثے میں پاکستانی شہری سمیت 2 افراد جاں بحق

القاسمی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ ایک 33 سالہ پاکستانی شہری کی حالت نازک ہے۔

کرنل النقبی کا کہنا ہے حادثہ سڑک پر دھیان نہ دینے کی وجہ سے پیش آیا ہے، انہوں نے تمام ڈرائیور سے مطالبہ کیا کہ دوران ڈرائیونگ اسپیڈ لمٹس کا خیال کریں اور فون استعمال نہ کریں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق شارجہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 10 اکتوبر کو شارجہ کے علاقے خورفقان میں تیز رفتار کار راہگیر سے ٹکراگئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری سمیت 18 سالہ اماراتی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں