تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

بھارت میں‌ مذہبی بنیادوں پر شہریت منسوخی پر تشویش ہے، امریکی سفیر

واشنگٹن : مذہبی آزادی پرخصوصی امریکی سفیرسیموئل براؤن بیک نے بھارت کے مسلمان مخالف اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 20 لاکھ افراد کی مذہبی بنیادوں پر شہریت منسوخی پر تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی آزادی پرخصوصی امریکی سفیرسیموئل براؤن بیک نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران متعصب بھارتی حکومت کے مسلمان مخالف اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت میں مذہبی آزادی کےحوالے تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان کے نامور نشریاتی ادارے اے آر وائی نیوز کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 20 لاکھ افراد کی مذہبی بنیادوں پر شہریت منسوخی پرتشویش ہے۔

سیموئل براؤن بیک کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حقائق جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

مذہبی آزادی پرخصوصی امریکی سفیرکا مزید کہنا تھا کہ آسام اور کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں مذہبی آزادی فراہم کی جائے، ان معاملات کو تعمیری انداز میں اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -