تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

خون سفید ہوگیا، باپ نے تلخ کلامی پر بیٹے کو قتل کردیا

نئی دہلی : بھارت میں پولیس افسر نے تھانے میں موجود اپنے بیٹے کو نامعلوم وجوہات پر ہونے والی تلخ کلامی کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقےگورکھ پور کے چاوری چاورا پولیس اسٹیشن میں ہیڈکانسٹیبل کی اپنے بیٹے سے تلخ کلامی ہوئی اور اسی دوران انہوں نے اپنی بندوق سے اسے گولی مار دی بعد ازاں ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت اروند یادیو کے نام سے ہوئی اور پولیس نے ان کی لائسنس یافتہ بندوق بھی قبضے میں لے لی۔

پولیس کے سرکل افسر سمت شکلا کا کہنا تھا کہ اروند کا اپنے بیٹے سے جھگڑا ہوا تھا اسی دوران انہوں نے فائرنگ کی جس سے ان کا بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمت شکلا کا کہنا تھا کہ ملزم کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اروند یادیو کا بیٹا وِکاس یادیو ان کی پہلی بیوی سے تھا اور گورکھ پور میں ہی رہائش پذیر تھے،اروند یادیو پولیس اسٹیشن کے چیف تھے اور ان کی بیٹے سے جھگڑے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔گورکھ پور میں پیش آنے والے واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوارہوگئی۔

Comments

- Advertisement -