اشتہار

کراچی میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پلاسٹک کےانڈوں کی فروخت کی حقیقت سامنے آگئی ، فوڈ اتھارٹی حکام نے کہا انڈے، انڈےہی تھے،بس زائدالمیعادتھے ، ڈیفنس کےجنرل اسٹور سے انڈے ضبط کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پلاسٹک کےانڈوں کی فروخت کاڈراپ سین ہوگیا، لیبارٹری ٹیسٹ کےبعدانڈے کلیئرقراردےدیے گئے، فوڈ اتھارٹی حکام نے کہا انڈے، انڈے ہی تھے، بس زائد المیعاد تھے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہری کی شکایت پرڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے انڈے کے 102 کریٹ ضبط کرلیے تھے اور دکاندار پرجرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

گرفتار ملزمان نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا تھا کہ مذکورہ انڈے گھارو سے کراچی لاکر سپلائی کئے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی : پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت کیے جانے کا انکشاف

ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق انڈے پلاسٹک مٹیریل سے بنائے گئے تھے جبکہ انڈوں کی مزید جانچ کیلئے انہیں لیبارٹری بھیج دیا گیا تھا۔

بعد ازاں پلاسٹک کے انڈے برآمد ہونے سے متعلق سندھ فوڈ اتھارٹی کے متضاد بیانات سامنے آئے تھے ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پریس ریلیز میں انڈوں سے متعلق ٹائپنگ کی غلطی تھی، انہوں نے اعتراف کیا کہ فوڈ اتھارٹی نے خبر دینے میں جلد بازی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایف آئی آر کٹائی نہ ہی مدعی ہے، متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر کو تحقیقات سے آگاہ کرنے کے لیے خط تحریر کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں