اشتہار

ملکہ جذبات اور ماضی کی خوبصورت اداکارہ نیئرسلطانہ کی27ویں برسی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملکہ جذبات اورلیجنڈفلم اسٹارنیئرسلطانہ کومداحوں سےبچھڑےستائیس برس بیت گئے،نیئرسلطانہ نےچاردہائیوں تک پاکستان کی فلم نگری پرراج کیا،انہوں نے دوسوسےزائد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی خوبصورتی، سادگی اورمعصویت سے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ نئیرسلطانہ کو ہم سے بچھڑے ستائیس برس بیت گئے لیکن ان کے مداح انہیں آج بھی نہیں بھولے، نیئرسلطانہ نےچاردہائیوں تک پاکستان کی فلم نگری پرراج کیا۔

نازلی کے فلمی نام سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نیئر سلطانہ 1935 میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں، تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں، جہاں ہدایت کار انور کمال پاشا سے ملاقات ہوئی اور 1955 میں فلم ”قاتل“ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

- Advertisement -

اداکارہ نیرسلطانہ نے اپنی زندگی کے سینتس سال پاکستانی فلم انڈسٹری کودیئے، نیئرسلطانہ نے ” ثریا ، دیوداس ، سہیلی ، باجی اور سزا” جیسی یاد گار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، انیس سو پچپن میں انہوں نے اپنی پہلی فلم میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے کام کیا۔ فلم بے حد کامیاب رہی اور پھرکامیابی ان کے قدم چومتی رہی۔

دوسو پچپن فلموں میں جوہر دکھا کر نیئر سلطانہ نے اداکار درپن سے شادی کی اور گھر کی ہوگیئں، کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد ستائیس اکتوبرانیس سو بیانوے کو وہ اپنے مداحوں کو روتا چھوڑ گئیں، یوں فلمی صنعت کی ایک نمایاں شخصیت کی داستان حیات انجام کو پہنچی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں