اشتہار

ماہرین نے گنج پن کی اہم وجہ تلاش کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

سیئول : جنوبی کوریا کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل وقت تک کام کرنا کامیابی کی ضمانت تو ہے مگر اس کی وجہ سے مرد حضرات کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنگ کیون کوان یونیورسٹی کے ماہرین نے مردوں کے بال جھڑنے یا گنج پن کی بیماری کے حوالے سے تحقیق کی جس کے دوران 13 ہزار سے زائد مردوں کا ڈیٹا جمع کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق جو مرد ہفتے میں 52 گھنٹے یا اُس سے طویل وقت تک کام کرتے ہیں اُن کے گنجا ہونے کے امکانات دوگنی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔

- Advertisement -

مطالعاتی کمیٹی کے سربراہ پروفیسر کیونگ ہون کا کہنا تھا کہ ’’زیادہ کام کرنے کی وجہ سے انسان ذہنی تناؤ اور پریشانی کا شکار ہوتا ہے جس کی وجہ سے اُس کی کھوپڑی کے ہارمونز پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ منفی اثرات مرتب ہونے کے نتیجے میں نہ صرف بالوں کی نشوونما رکتی بلکہ اس سے بال گرنے بھی شروع ہوجاتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں بھی ماہرین یہ بات ثابت کرچکے ہیں کہ گنج پن کی وجہ ذہنی دباؤ ہے کیونکہ اس سے مدافعتی نظام کمزور ہوتا جس کی وجہ سے بال جھڑنا شروع ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں