تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شادی شدہ ہوکر مرنا چاہتا ہوں، کینسر کے مریض کی آخری خواہش

لندن: برطانیہ سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جس میں بستر مرگ پر موجود شخص نے اپنی گرل فرینڈ کیساتھ شادی کر لی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 33 سالہ گیری 6 بچوں کے باپ تھے، وہ کینسرکے مرض سے کافی لمبی لڑائی لڑ رہے تھے۔

میل آن لائن کے مطابق انگلینڈ میں 33سالہ گیری سمارٹ اور اسکی 31 سالہ گرل فرینڈ لورا سمارٹ آئندہ سال شادی کرنے والے تھے لیکن گیری سمارٹ کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہو گیا جو آخری سٹیج تک پہنچ چکا تھا اور ڈاکٹروں نے چند دن کی ہی مہلت دی تھی۔

لندن : کینسر کے موذی مرض میں مبتلا برطانوی شہری نے بستر مرگ پر بھی اپنے محبوبہ سے شادی کرلی۔

دنیا کا دستور ہے کہ جب انسان بستر مرگ پر آجاتا ہے تو اپنی آخری خواہش پوری کرنا چاہتا ہے اور اس کے اہل خانہ و عزیز و اقارب اپنے پیارے کی خواہش پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں تاہم برطانیہ میں 6 بچوں کے باپ نے اپنے زندگی کے آخری ایام میں شادی کی خواہش ظاہر کی جسے اس کی گرل فرینڈ نے پورا کردیا۔

جی ہاں ! چھ بچوں کے باپ 33 سالہ گیری نے اپنی 31سالہ گرل فرینڈ لوراسمارٹ سے بستر مرگ پر شادی کی ہے۔

خیال رہے کہ دونوں نے آئندہ برس شادی کا فیصلہ کیا تھا تاہم گیری کو پھیپھڑوں کے کینسر نے اگلے کی مہلت نہ دی اور وہ کینسر کے آخری اسٹیج پر پہنچ گیا اور ڈاکٹر نے بھی بتا دیا کہ اب وہ کچھ دن مزید زندہ رہ سکتا ہے جس کے بعد گیری نے شادی شدہ ہوکر مرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

گیری کی محبوبہ لورا نے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے نارتھ ہیمپٹن جنرل اسپتال میں ہی اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کا اہتمام کیا اور وہیں دونوں نے شادی ہوئی جس کے کچھ گھنٹے بعد ہی گیری کی موت واقع ہوگئی۔

شادی میں گیری اور لورا کے قریبی دوستوں اور خاندان کے لوگوں کے علاوہ ہسپتال کے عملے نے بھی شرکت کی۔

Comments

- Advertisement -