تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تارکین وطن سے بھرا ایک اور کنٹینر پکڑا گیا

کالائس: برطانیہ کے بعد فرانس میں تارکین وطن سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا، پولیس نے کنٹینر سے برآمد ہونے والے 8 افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کی کالائس بندر گاہ پر معمول کی تلاشی کے دوران ایک کنٹینٹر کو جب کھولا گیا تو اس میں سے 8 تارکین وطن پائے گئے جو غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ریفریجریٹڈ کنٹینر سے ملنے والے تمام تارکین وطن افغان شہری ہیں اور کنٹینر کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

تمام تارکین وطن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہےاور طبی معائنے کے بعد ان سے تفتیش کا عمل شروع ہوگا جب کہ 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ کنٹینر سے ملنے والے افراد کی حالت تشویشناک تھی اور اگر وہ مزید وقت کنٹینر میں گزارتے تو ان کی جان جا سکتی تھی۔

زیرحراست مشتبہ افراد کی غیر ملکی شہری ہیں اور ان پر قتل و غارت سمیت دیگر چارج عائد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ کی کاؤنٹی ایسکس کے علاقے واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک میں ایک کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا تھا۔

ایسکس پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک سے برآمد ہونے والی 38 لاشیں بالغ افراد کی جبکہ ایک نابالغ شخص کی لاش تھی۔

Comments

- Advertisement -