ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات پر ووٹنگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ہونے والی تحقیقات پر رواں ہفتے پہلی باضابطہ ووٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات پر ڈیموکریٹس نے پہلی باقاعدہ ووٹنگ کا اعلان کردیا۔
ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر اور ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی نے کہا کہ یہ ووٹنگ صدر اور ان کے وکیل کے لیے آئندہ ہونے والے عمل کے حقوق کا تعین کرے گی۔

نینسی پلوسی اور دیگر ڈیموکریٹ رہنماؤں کی جانب سے آئندہ جمعرات کو پلان کی گئی ووٹنگ صدر کے مواخذے کے لیے نہیں بلکہ مواخذے کے لیے ہونے والی تحقیقات کے لیے بنیادی اصول و ضوابط بنانے کے لیے ہے۔

نینسی پلوسی کا کہنا تھا ایوان نمائندگان میں پیش ہونے والی قرارداد سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور اس معاملے میں آگے بڑھنے کا واضح راستہ متعین ہوسکے گا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری نے اس پر اپنا درِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے منصوبے نے صدر ٹرمپ کے اس بیانیے کی تصدیق کردی ہے کہ ڈیموکریٹس غیر مجاز مواخذے کی کارروائی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مواخذہ دو مرحلوں میں مکمل ہونے والے سیاسی عمل کی پہلی اسٹیج ہے جس کے ذریعے کانگریس صدر کو ان کے عہدے سے ہٹا سکتی ہے۔ امریکی صدر کو ان کے عہدے سے ہٹانا مشکل اس لیے ہے کہ اس کے لیے کانگریس کے دونوں ایوانوں کی منظوری چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں